پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھرپور متحرک انداز میں کارکردگی پیش کریں،ڈپٹی کمشنربھکر

109
Deputy Commissioner Bhakkar

بھکر۔ 05 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو ہر ممکن مارکیٹ ریلیف کی فراہمی کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھرپور متحرک انداز میں کارکردگی پیش کریں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

خصوصی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی ۔

ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں میں دستیابی کا عمل ہر صورت یقینی بنائیں اس ضمن میں زیرو ٹالرینس پالیسی اختیا ر کی جائے گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں دکانداروں سے سختی سے نمٹا جائے اس ضمن کسی قسم کی رو رعایت ہرگز نہ برتی جائے۔