پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں،ڈپٹی کمشنر

167
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں،ڈپٹی کمشنر

چنیوٹ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو چیک اور مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ ستمبر میں گرانفروشوں کو 55لاکھ50ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں، صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی دستیابی کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک ماہ میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر184گرانفروشوں کو گرفتار کرایا۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے17 ہزار444 انسپکشنز کیں جس کے دوران اوورچارجنگ کی982 شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے دکانداروں کو 55لاکھ50ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ سخت وائلیشن پر15دکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔

آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں کے تسلسل سے وزٹ کرکے اشیائے ضروریہ کی زائد قیمت وصول اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن کا حکم دیا گیاہے اور پرائس چیکنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔