پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ماہ ستمبر میں 1496گرانفروشوں کو 34لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے

133
wholesalers
wholesalers

ننکانہ صاحب۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں اور بازاروں میں پرائس چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے ’’ اے پی پی ‘‘سے خصوصی طور پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ایک علاقہ دے رہے ہیں اس علاقہ میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر متعلقہ مجسٹریٹ براہ راست ذمہ دار ہوگا۔

مجسٹریٹ کی بجائے ماتحت عملہ سے کارروائی کرائے جانے پر سخت کارروائی کریں گے صرف پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ہی دکانوں کی انسپکشن اور کارروائی کرے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع ننکانہ صاحب کے عوام کو معاشی ریلیف دلانے کیلئے مارکیٹوں کے معائنے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کارکردگی بہتر نہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو کارکردگی بہتر کرنے کےلئے وارننگ دی جا رہی ہیں جبکہ تسلی بخش کارکردگی نہ ہونے پر افسران کی خدمات واپس کر دی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پرائس کنٹرول پر فوکس ہے روزانہ کی بنیاد پر مجسٹریٹ کی انفرادی کارکردگی مانیٹر کی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غذائی اشیاکے ساتھ کھاد کی قیمتوں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں پھل اور سبزی کی ہر نیلامی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہ ستمبر کی کارکردگی بارے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ ماہ کے دوران 38 ہزار 04 سو 07 مقامات کو چیک کیا ، خلاف ورزی کے مرتکب 1496 افراد کو 34 لاکھ 46 ہزار 5 سو روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں جبکہ 03 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گے ہیں۔