پرائس کنٹرول مجسٹریٹس و دیگر ضلعی افسران فیلڈ میں 24 گھنٹے مکمل متحرک ہیں ، ڈپٹی کمشنر شیخوپوره

162

شیخوپورہ۔ 30 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شیخوپوره ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ اشیاء خورونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہی کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس و دیگر ضلعی افسران فیلڈ میں 24 گھنٹے مکمل متحرک رہتے ہیں،گراں فروشوں ، ذخیرہ اندوزوں ، ملاوٹ مافیا اور نرخ نامے واضع جگہ آویژاں نہ کرنیوالے دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے جارہے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہر علاقے کی شاپس ، یوٹیلیٹی سٹورز ، گوشت کی دوکانوں، پٹرول پمپس ، سبزی و پھل کی دوکانوں ، ہوٹلز اور تندوروں پر نان و روٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے فیلڈ میں متحرک ہی ، ضلع بھر میں روٹی اور نان کی سرکاری قیمت کی خلاف ورزی پر ابتک 29 ہزار 600 دکانوں اور تندوروں کی انسپکشن کی گئی جس کے دوران 2 ہزار 424 دوکانداروں کو 50 لاکھ 93 ہزار 200 روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے جبکہ نان و روٹی کی زائد قیت وصول کرنے والے 36 دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی اور 28 کو حراست میں لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ رواں ماہ جولائی میں ابتک 50 ہزار 383 دوکانوں کی انسپکشن کے دوران مجموعی طور پر 32 لاکھ 68 ہزار 500 روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 9 دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس و دیگر ضلعی افسران سرکاری نرخوں پر گوشت ، نان و روٹی سمیت بیکری آئٹمز کی فروخت کو یقینی بنائیں ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔