سرگودھا۔ 07 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ثاقب حسن نے مختلف علاقوں میں منافع خوروں اور پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے پر تین دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ثاقب حسن نے قینچی موڑ، سیٹلائٹ ٹاؤن ، جنرل بس اسٹینڈ و دیگر ملحقہ علاقوں میں کارروائی کے دوران مختلف پوائنٹس کا معائنہ کیا۔
دوران چیکنگ تین دکاندار صفدر، ممتاز اور ظفر گراں فروشی اور پرائس لسٹ آویزاں نا کرنے پر گرفتار کر لیے گئے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے ناجائز منافع خوری اور پرائس لسٹ آویزاں نا کرنے پر تینوں دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے اور ان پر جرمانے بھی عائد کئے۔