- Advertisement -
سمبڑیال۔ 02 مئی (اے پی پی):پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار سمبڑیال مختاراحمد نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے منڈی میں بولی کا عمل اور پھل و سبزیوں کی قیمتوں کو چیک کیا۔اس موقع پر انہوں نے منڈی میں آڑھتیوں کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے پیش نظر جاری کردہ ریٹ لسٹ کو مدنظر رکھا جائے اور مقرر کردہ قیمتوں سے تجاوز نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی مقرر کردہ قیمت سے تجاوز کرنے والے کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591176
- Advertisement -