کینبرا۔5دسمبر (اے پی پی):پرائم منسٹرالیون اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار روزہ وارم اپ میچ (کل) بدھ سے 9 دسمبر تک آسٹریلوی دارالحکومت کینبرامیں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ کے علاوہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز شان مسعود کریں گے۔
گرین شرٹس آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کینبرا میں6 سے9 دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔ سائوتھ آسٹریلیا کے بیٹر نیتھن میک سوینے پرائم منسٹر الیون کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم میں چھ ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک ایم سی جی ،میلبورن میں کھیلاجائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2024 تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ، سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416712