اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام نے انسانی حقوق کے دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا جس میں مساوات، انصاف اور پسماندہ کمیونٹیز کے حقوق پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ اس تقریب کا مقصد وقار، انسانی حقوق اور سماجی ہم آہنگی کے اصولوں کا احترام کرنا، متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کو ممنوعات کو توڑنے اور شمولیت کو فروغ دینے کے لیے اکٹھا کرنا تھا۔اتحاد کے ایک طاقتور عمل کے تناظر میں شرکاء نے ایک علامتی عمل میں حصہ لیا جو اتحاد اور یکجہتی کا احساس پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
شرکاء نے ایک ایسی دنیا کے لیے اجتماعی آواز اٹھائی جہاں ہر فرد، جنس، شناخت یا پس منظر سے قطع نظرکی مساوی حقوق حاصل ہوں۔اس موقع پر ڈگنٹی ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی تھی جہاں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نےخواجہ سرائوں اور دیگر پسماندہ گروہوں خاص طور پر خواتین کو اعزاز دیئے جو معاشرے میں مختلف چیلنجوں کا سامنا کر رہےہیں۔ ڈگنیٹی ایوارڈز کے ذریعے ان افراد کی ہمت، طاقت اور شراکت کا اظہار کیا گیا، حقوق، انصاف اور مساوات کے لیے ان کی جدو جہد کو تسلیم کیا۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین نے زور دیا
کہ انسانی حقوق کا دن صرف کامیابیوں کو منانے کا نام نہیں ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے بارے میں ہے جن کے حقوق سے بہت عرصے سے انکار کیا جا رہا ہے۔ آج ہم ہر جگہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی، پسماندہ گروہوں اور خواتین کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، ایک ایسے معاشرے کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں جہاں ہر ایک کے ساتھ عزت، احترام اور برابری کا سلوک کیا جاتا ہے۔وزیر اعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے و سماجی شمولیت کو فروغ دینے اور سب کے لیے انسانی حقوق کی حمایت کے لیے وقف ہے۔یہ پروگرام مستقبل کے رہنمائوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کرتا ہے
جو تمام شہریوں کے لیے ایک بہتر اور زیادہ جامع مستقبل کو یقینی بناتے ہوئے حقوق، وقار اور مساوات کے تحفظ کی وکالت کرے۔چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے سیدہ آمنہ بتول فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور عظمیٰ یعقوب کی کاوشوں کو سراہا