پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کو واجبات "کلیئرنس لیٹرز” 31 مئی 2019ء تک جمع کرانے کی ہدایت

126

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کے واجبات سے متعلقہ "کلیئرنس لیٹرز” 31 مئی 2019ء تک وزارت مذہبی امور میں جمع کرا دیں بصورت دیگر انہیں حج 2019ء کے لئے کوٹے کی الاٹمنٹ روک دی جائے گی۔ وزارت مذہبی امورکی طرف سے 14 پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کو متنبہ کیا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کے ریکارڈ کے مطابق ابھی تک انہوں نے اپنے متعلقہ بینکوں اور مالیاتی اداروں سے اپنے واجبات کے کلیئرنس لیٹر حاصل نہیں کیا۔ ان کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 31 مئی 2019ء تک اپنے مالیاتی لین دین کے حوالے سے کلیئرنس لیٹر وزارت مذہبی امور میں جمع کرا دیں بصورت دیگر انہیں حج 2019ء میں کوٹہ الاٹ نہیں کیاجائے گا۔