پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے پاکستان میں مہارت کے شعبہ میں گیپ کو پورا کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے، ذوالفقار بخاری

49

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے پاکستان میں مہارت کے شعبہ میں گیپ کو پورا کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے ۔ تنظیم پرواز اور ورلڈ اکنامک فورم کے اشتراک سے کراچی میں منعقد ہونیوالے پروگرام میں شرکت کے موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا بھر میں ہنر مند افرادبھجوانے کے لیے پلان بنا رہا ہے اور اس حوالے سے دنیا کے مختلف ممالک سے ڈیمانڈز بھی آرہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر مہارت کے شعبہ میں حکومت کا ہاتھ بٹارہا ہے جو قابل تحسین اقدام ہے ۔