پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین نے استعفیٰ دے دیا

130
پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین

کوئٹہ۔ 01 ستمبر (اے پی پی):پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جمعہ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل پراسیکیوٹر جنرل کے عہدے کو قبول کرنے کی واحد وجہ بلوچستان کے لوگوں کی خدمت کرنا تھا ۔

اس بات کی خوشی ہے کہ اپنے اختیارات سے بڑھ کر اپنے فرائض انجام دیئے بطور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں اور کسی کو بھی اپنے اختیارات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی ورکر کے لیے نظریات سے بڑھ کر اور کچھ معنی نہیں رکھتا ۔