پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور اقوام متحدہ کے مابین پراسیکیوٹرز کی تربیت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنیکی تقریب کا انعقاد

93

لاہور۔30مئی (اے پی پی):پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور اقوام متحدہ کے ادارے کے مابین صنفی بنیاد پر تشدد اور جرائم سے متعلق مقدمات میں پراسیکیوٹرز کی تربیت کے حوالے سے جمعرات کو لاہور میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنیکی تقریب کا انعقاد کیا گیا،

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب دفتر سے ایک جاری پریس ریلیز کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور آئی ایس ایف ڈی کے اعلی عہدیدار نے یاداشت پر دستخط کئے،صنفی بنیاد پر تشدد اور جرائم سے متعلق مقدمات میں پراسیکیوٹرز کی تربیت کرائی جائے گی،آئی ایف ایس ڈی پراسیکیوٹرز کی صلاحیت بڑھانے اور خواتین کے تحفظ کیلئے آگاہی مہم چلانے میں مدد دے گا،آئی ایس ایف ڈی محکمہ پراسیکیوشن کی سوشل میڈیا پر پروجیکشن کیلئے سپورٹ فراہم کریگا،آئی ایس ایف ڈی جاری امور کی کارکردگی کی نگرانی اور جائزہ لے کر تجاویز دے گا،آئی ایس ایف ڈی محکمہ پراسیکیوشن کی کارکردگی بڑھانے کیلئے معاونت فراہم کریگا۔