لاہور۔14اکتوبر (اے پی پی):پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مابین چائلڈ پروٹیکشن کے کیسز پر مشترکہ لائحہ عمل بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنیکی تقریب منعقد ہوئی۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے پیر کو لاہور میں یادداشت پر دستخط کئے،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ بچوں کے کیسوں کے اندراج سے لیکر دونوں ادارے مشترکہ کارروائی کریں گے، دونوں اداروں کے مشترکہ لائحہ عمل سے کیسز منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ وزیر اعلی کے ویژن کے تحت کیسوں کے جلد فیصلے اور نمٹانا اولین ترجیح ہے۔