پرامن اور سازگار ماحول میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنائیں گے، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی سابق رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ سے گفتگو

125

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پرامن اور سازگار ماحول میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنائیں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو سابق رکن بلوچستان اسمبلی، سابق ترجمان بلوچستان حکومت اور سینئر سیاستدان فرح عظیم شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں انتخابات سمیت بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پرامن اور سازگار ماحول میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور فلاح و بہبود نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے۔ فرح عظیم شاہ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی قیادت اور اقدامات پر مکمل یقین کا اظہار کیا اور نگران حکومت کی معاشی و انتظامی پالیسیوں کو سراہا۔