پرامن یوم عاشور پر تمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں باالخصوص پولیس اہلکاروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،وزیراعظم محمد شہباز شریف

70

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرامن یوم عاشور پر تمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں باالخصوص پولیس اہلکاروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم، وزراء اعلیٰ، صوبائی وزراء داخلہ بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان، آئی جیز اور انتظامیہ نے بہترین انتظامات یقینی بنائے تاکہ لوگ یوم عاشور پرامن اور مذہبی عقیدت سے منا سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کی کاوشوں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔