سرگودھا۔ 23 دسمبر (اے پی پی):سرگودھا میں پرانی شدمنی کا شاخسانہ فائرنگ کے نتیجے میں افراد قتل جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔تھانہ صدر بھلوال کی حدود چک نمبر 2 شمالی کی فیملی اپنی گاڑی پر بھلوال جا رہے تھے کہ چک 2 شمالی کے قبرستان کے قریب پہنچے تو ان پر نا معلوم مسلح موٹر سائکل سواروں نےنے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد اشرف ولد فضل الرحمان چک نمبر 02شمالی اور محمد یاسین ولد حبیب اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون نورین ولد محمد اشرف شدید زخمی ہوگئیں ۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کیا۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور ریجنل پولیس آفیسر شہزاد آصف نے افسوسناک واقعہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افراد کے لواحقین کو قاتلوں کے جلد سے جلد گرفتار کرنے کی ییقین دہانی کروائی۔