پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ31 دسمبر 2022ء کے بعد تبدیل نہیں کرائے جاسکیں گے ، سٹیٹ بینک

195
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ31 دسمبر 2022ء کے بعد ایس بی پی، بی ایس سی کے کاؤنٹرز پر بھی تبدیل نہیں کرائے جا سکیں گے لہٰذا عوام سے درخواست ہے کہ وہ ان کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرانے کے اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ منگل کو سٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ رکھنے والے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر پر جا کر ان نوٹوں کو تبدیل کرا لیں، نوٹوں کوتبدیل کرانے کی یہ آخری تاریخ ہے۔

آخری تاریخ کے بعد یہ ایس بی پی/ بی ایس سی کے کاؤنٹرز پر بھی تبدیل نہیں کرائے جا سکیں گے ، عوام الناس سے درخواست ہے کہ پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹوں کو ایس بی پی، بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر سے 31 دسمبر تک تبدیل کرا لیں، تاکہ بچت کیے ہوئے ان نوٹوں کی قدروقیمت محفوظ بنائی جاسکے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 23 دسمبر 2021 ء کے ذریعے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ ایک سال تک بڑھا ئی تھی۔