21.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومقومی خبریںپراپرٹی کانفرنس اور ریئلٹرز ایوارڈز ہفتہ 3 مئی کو اسلام آباد میں...

پراپرٹی کانفرنس اور ریئلٹرز ایوارڈز ہفتہ 3 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

- Advertisement -

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):نجی شعبے کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کی منفرد پراپرٹی کانفرنس اور ریئلٹرز ایوارڈز ہفتہ 3 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔

ایس آر ایچ انٹرنیشنل کے سی ای او ریحان خان کے مطابق پراپرٹی کانفرنس اور ریئلٹرز ایوارڈز ہفتہ 3 مئی کو دن ڈیڑھ بجے ایف نائن پارک اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔پراپرٹی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ملک میں پراپرٹی کے شعبے کا فروغ ہے ۔اس موقع پر رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے ۔

- Advertisement -

کانفرنس میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی نمایاں شخصیات کے ساتھ ساتھ عبدالرحمن صدیقی، سینئر نائب صدر، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود، سید سادات حسین شاہ، چیئرمین لیک شور سٹی اسلام آباد، چوہدری محمد نواز بسرا، چوہدری عبدالرئوف، شفیق اکبر، عثمان جہانگیر اور وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے افسران ، یوتھ پارلیمنٹ، انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے عہدیداران شرکت کریں گے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591430

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں