33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںپرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا پر شکست کے بادل منڈلانے لگے،

پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا پر شکست کے بادل منڈلانے لگے،

- Advertisement -

پرتھ ۔06 نومبر (اے پی پی) پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا پر شکست کے بادل منڈلانے لگے، جنوبی افریقہ کی طرف سے دیئے گئے 539 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے 169 پر 4 وکٹیں گنوا دیں۔ عثمان خواجہ 58 اور مچل مارش 15 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں، کگیسو ربادا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پرتھ میں ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز 540 رنز 8 کھلاڑی پر ڈیکلیئر کر دی اور آسٹریلیا کو جیت کےلئے 539 رنز کا ہدف دیا، ورنن فلینڈر 73 اور کوئنٹن ڈی کاک 64 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ کیشوو مہاراج 41 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=27847

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں