کوئٹہ۔ 21 فروری (اے پی پی):پرسنل سیکرٹری اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد صادق اور میر جان محمد خان جمالی عبدالعزیز نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے)کے سالانہ انتخابات 2025-26ء میں کامیاب ہونے والے نومنتخب نائب صدر نظرمحمد سمیت تمام عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔یہ بات انہوں جمعہ کو کوئٹہ اے پی پی آفس میں نائب صدر نظرمحمد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے نظرمحمد بلوچ کو ہار پہنا کر مبارکباد دی ۔
اس موقع پر پرسنل سیکرٹری اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد صادق اور پرسنل سیکرٹری میر جان محمد خان جمالی عبدالعزیز نے نومنتخب صدر خلیل احمد، سینئر نائب صدر منظور احمد، نائب صدر نذر بلوچ، جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ، فنانس سیکرٹری جبار بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری ابرار احمد، جوائنٹ سیکرٹری فضل تواب اور مجلس عاملہ کے تمام کامیاب ارکان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے حقوق اور آزادی صحافت کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔