پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کا مقصد پاکستانی صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کا اجلاس سے خطاب

68
کراچی میں جدید ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب پیر کو ہوگی، وفاقی وزیر سید امین الحق

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کا مقصد پاکستانی صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، بل کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت و تجاویز شامل ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی اور وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل حتمی مراحل میں ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی کی ہدایت پر بل میں پرائیویسی اور معاشی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے نکات شامل کئے گئے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ بل میں بنیادی اہمیت بطور سبجیکٹ "صارف” کو دی گئی ہے۔ابتدائی طور پر یہ پالیسی انفرادی صارف کے لئے ہے، بزنس کنزیومر اس میں شامل نہیں۔ ڈیٹا بل میں تمام بین الاقوامی قواعد اور سوشل میڈیا کمپنیوں کو پالیسیوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ ڈیٹا پروٹیکشن بل انسانی حقوق، ڈیجیٹل رائٹس سمیت بنیادی حقوق کا احاطہ کرتا ہے۔ پرسنل ڈیٹا پروٹیکس بل کے درافٹ کو قانونی شکل دینے کے لئے متعلقہ محکمے کو جلد ارسال کر دیا جائے گا۔ بل کی منظوری کے بعد پاکستانی صارفین کا ڈیٹا بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ ہو سکے گا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ہماری اولین ترجیحات میں پاکستان کے عام شہریوں کے ڈیجیٹل ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔