پرمٹ کے بغیر حج کرنے پر 50 ہزار درہم جرمانہ عائد ہو گا، متحدہ عرب امارات

83

دبئی ۔27مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی اسلامی امور، اوقاف اور زکوۃ کی جنرل اتھارٹی نے انتباہ کیا ہے کہ اماراتی شہری اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ سرکاری اجازت نامے کے بغیر حج نہ کریں۔وام کے مطابق بغیر اجازت نامے سعودی عرب پہنچنے والے کسی بھی اماراتی شہری کو 50 ہزار درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ سرکاری ریگولیشنز اور رہنما اصولوں پر سختی سےعمل کریں۔ اپنے وقت، پیسے اور سیفٹی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کو مکمل طور پرجوابدہ ٹہرایا جائے گا اور انہیں قانونی نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔