32.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںپروفیسر آف سرجری ڈاکٹر فاروق افضل پرنسپل اے ایم سی ،ایل جی...

پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر فاروق افضل پرنسپل اے ایم سی ،ایل جی ایچ اور پی جی ایم آئی تعینات

- Advertisement -

لاہور۔21مئی (اے پی پی):حکومت پنجاب محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے سینئر پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر فاروق افضل کو پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج،لاہور جنرل ہسپتال اور پی جی ایم آئی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق افضل پروفیسر آف سرجری،چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سرجری، پی جی ایم آئی، اے ایم سی، ایل جی ایچ کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ایک پیشہ وارانہ ماہر سرجن کے علاوہ انتظامی امور کا بھی تجربہ رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق افضل نے ایم بی بی ایس،ایم ڈی،ایف سی پی ایس،ایف آر سی ایس،ایف اے سی ایس،ایم سی پی ایس(ایچ پی ای) ،ایم بی اے (یو ایس اے)،فیلو شپ اینڈ ایڈوانس لیپروسکوپی اور باریٹرک سرجری (یو ایس اے)سے تربیت حاصل کی جبکہ پروفیسر فاروق افضل سرجیکل انکالوجی سوسائٹی آف پاکستان کے صدر بھی ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان اوبیسٹی اینڈ میٹابولوجی سوسائٹی کے وائس پرریذیڈنٹ کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ڈاکٹر فاروق افضل نے بیرون ملک سے اعلیٰ تعلیم و تربیت حاصل کر کے پاکستانی عوام کی خدمت کرنے کو ترجیح دی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599934

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں