لاہور۔22 اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تبدیلی کی دھمکیاں دیناجمہوریت نہیں،2 نومبر کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا پی ٹی آئی بند ہوجائیگی،پاکستان میں جمہوری نظام ہے اور تبدیلی کا واحد راستہ بیلٹ ہے ، کسی کے پاس کوئی حق نہیں کہ وہ اسلام آباد کو بند کرے، یہ جمہوریت نہیں فسطائیت ہے، ان کو چاہئے کہ …
پروفیسر احسن اقبال کاجی سی لاہور میں لیپ ٹاپ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔22 اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تبدیلی کی دھمکیاں دیناجمہوریت نہیں،2 نومبر کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا پی ٹی آئی بند ہوجائیگی،پاکستان میں جمہوری نظام ہے اور تبدیلی کا واحد راستہ بیلٹ ہے ، کسی کے پاس کوئی حق نہیں کہ وہ اسلام آباد کو بند کرے، یہ جمہوریت نہیں فسطائیت ہے، ان کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ کا راستہ اختیار کریں کیونکہ مسائل کا واحدحل پارلیمنٹ کا راستہ ہے، پانامہ کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے، احتجاج مرضی کے فیصلے حاصل کرنے کیلئے ہے، پاکستان کی عوام ترقی ،امن اور استحکام چاہتے ہیں انہیں اس طرح کے احتجاج میں کوئی دلچسپی نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روزیہاں گورنمنٹ کالج لاہور میں ”وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز۱۱“کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔پروفےسر احسن اقبال نے کہا کہ پانامہ الزامات ایسے نہیں کہ ان کو چارٹ شیٹ قرار دیا جائے اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو کیس سپریم کورٹ میں ہے وہاں ثبوت پیش کریں خود جیوری بن کر فیصلہ دینا درست نہیں،پی ایم ایل این کی حکومت اداروں کا احترام کرتی ہے اور تمام جماعتوں کو بھی چاہےے کہ وہ آئین وقانون اور اداروں کے احترام کو یقینی بنائیں۔








