پروفیسر احسن اقبال کی مسلم لیگ (ن )سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات

101
Ahsan Iqbal

کراچی۔10جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے مسلم لیگ (ن )سندھ کے صدر بشیر میمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ کراچی ملیر سے مسلم لیگ (ن )کے ٹکٹ ہولڈر حاجی مظفر علی شجرہ کی رہائش گاہ پر گئے۔ شجرہ ہاؤس میں احسن اقبال کا شجرہ فیملی اور مسلم لیگ (ن )کے دیگر رہنماؤں نے پرتپاک استقبال کیا۔بعد ازاں احسن اقبال نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔اس کے بعد کیماڑی، کراچی سے مسلم لیگ (ن )کے ٹکٹ ہولڈر اختر جدون سے ملاقات کے لئے کیماڑی، کراچی کا دورہ کیا۔اڑان پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرےگا اور کجھ ہی سالوں میں معیشت میں اس کے بہتر ثمرات واضح طور پر نظر آئیں گے۔ اپنی پارٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کی خدمت کرتے بے شمار منصوبے دیئے جن میں سڑکوں کےجال، دہشت گردی کا خاتمہ، کراچی میں امن اور سی پیک شامل ہیں ۔کیماڑی آمد پر والہانہ استقبال پر انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کی طرف سے اس شہر کی ترقی میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔