پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال کی پنجاب یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو

151

لاہور۔25 نومبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں تمام اقتصادی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی‘ دھرنے اور احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی و جمہوری حق ہے جس کو آئین کے اندر رہتے ہوئے استعمال کرنا چاہئے‘ ملک میں تبدیلی صرف ووٹنگ کے ذریعے ہی آنی چاہئے کیونکہ عوام نے دھرنوں اور احتجاجی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ وہ جمعہ کے روز پنجاب یونیورسٹی کے ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام ”تعلیم میں تحقیق“ پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔