اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام راولپنڈی میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا آٹھواں رائونڈ کل (بدھ سے )شروع ہو گا اور مختلف وینیوز پر چار میچ کھیلے جائیں گے ۔
پی سی بی کے مطابق سٹیٹ بینک اور غنی گلاس کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔ پی ٹی وی اور او جی ڈی سی ایل کی ٹیمیں این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں مدمقابل ہوں گی۔ کے آر ایل اور ایشال ایسوسی ایٹس کے درمیان میچ سٹیٹ بینک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ واپڈا اور ہائیر ایجوکیشن کی ٹیمیں کے سی سی اے سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
واضح رہے کہ سٹیٹ بینک 131 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، پی ٹی وی 127 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور او جی ڈی سی ایل 103 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔