پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے سات رائونڈ مکمل ہونے کے بعد سٹیٹ بینک پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان

راولپنڈی۔18فروری (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے سات رائونڈ مکمل ہونے کے بعد سٹیٹ بینک پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ پی ٹی وی دوسرے اور او جی ڈی سی ایل تیسرے نمبر پر ہے ۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ 2024/25 کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ٹورنامنٹ کے سات رائونڈ مکمل ہونے کے بعد …

راولپنڈی۔18فروری (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے سات رائونڈ مکمل ہونے کے بعد سٹیٹ بینک پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ پی ٹی وی دوسرے اور او جی ڈی سی ایل تیسرے نمبر پر ہے ۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ 2024/25 کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ٹورنامنٹ کے سات رائونڈ مکمل ہونے کے بعد سٹیٹ بینک کی ٹیم 5 میچ جیت کر 131 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

پی ٹی وی 99 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، او جی ڈی سی ایل 80 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، واپڈا 72 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، غنی گلاس 67 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ، ہائر ایجوکیشن 64 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ، ایشال ایسوسی ایٹس 58 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں ، کے آر ایل 55 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں اور ایس این جی پی ایل 53 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے ۔

ٹورنامنٹ کا آٹھواں رائونڈ (کل) بروز بدھ سے شروع ہو گا اور مختلف وینیوز پر چار میچ کھیلے جائیں گے ۔

مزید خبریں