راولپنڈی۔5جنوری (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ 8 جنوری سے شروع ہو گا جس میں 9 ٹیمیں ڈپارٹمنٹل فرسٹ کلاس ٹائٹل کے لیے سنگل لیگ کی بنیاد پر مقابلہ کریں گی۔ پی سی بی کے مطابق ایس این جی پی ایل ٹائٹل کا دفاع کرے گی، ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 50 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ٹورنامنٹ کا …
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ 8 جنوری سے شروع ہو گا
راولپنڈی۔5جنوری (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ 8 جنوری سے شروع ہو گا جس میں 9 ٹیمیں ڈپارٹمنٹل فرسٹ کلاس ٹائٹل کے لیے سنگل لیگ کی بنیاد پر مقابلہ کریں گی۔ پی سی بی کے مطابق ایس این جی پی ایل ٹائٹل کا دفاع کرے گی، ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 50 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ٹورنامنٹ کا لیگ مرحلہ چھ مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں ایچ پی سی اوول گراؤنڈ، کے سی سی اے سٹیڈیم، نیشنل بینک اسٹیڈیم، این بی پی سپورٹس کمپلیکس، ایس بی پی اسپورٹس کمپلیکس اور یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس شامل ہیں
8 سے 12 اپریل تک ہونے والے پانچ روزہ فائنل کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، نو ٹیموں میں ایشال ایسوسی ایٹس، غنی گلاس، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، خان ریسرچ لیبارٹریز ( کے آر ایل)، آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)، سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)، سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ( ایس این جی پی ایل )، اور واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) شامل ہیں، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن ایس این جی پی ایل اور پی ٹی وی کے مابین ایچ پی سی اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا ۔
واپڈا ٹورنامنٹ کے آخری ایڈیشن میں رنر اپ تھی اور وہ 8 جنوری سے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں کے آر ایل کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ ایشال ایسوسی ایٹس اور او جی ڈی سی ایل، پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو 24-2023 کی فائنلسٹ ٹیمیں ہیں جنہوں نے جون 2024 میں ڈیپارٹمنٹل فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا، 37 میچوں کے ٹورنامنٹ میں لیگ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جبکہ سب سے نیچے کی دو ٹیمیں تنزلی کے طور پر پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو میں پہنچ جائیں گی۔









