22.1 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںپریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے فائنل میں ساحر ایسوسی ایٹس کے باؤلرز...

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے فائنل میں ساحر ایسوسی ایٹس کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم آئی ٹی سلیوشنز کی ٹیم کو پہلی اننگز میں محض 135 رنز پر آؤٹ کر دیا

- Advertisement -

راولپنڈی۔30مئی (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے فائنل میں ساحر ایسوسی ایٹس کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم آئی ٹی سلیوشنز کی ٹیم کو پہلی اننگز میں محض 135 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ ایم آئی ٹی سلیوشنز نے گزشتہ روز کے اسکور 46 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا لیکن پوری ٹیم صرف 89 رنز کا اضافہ ہی کر سکی۔ ایم آئی ٹی سلیوشنز کی جانب سے محمد طیب 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ٹاپ اسکورر رہے۔

ساحر ایسوسی ایٹس کی طرف سے شاہد علی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محسن خان، خان زیب اور محمد بلاول نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ساحر ایسوسی ایٹس کو پہلی اننگز میں 137 رنز کی واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ساحر ایسوسی ایٹس نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 52 رنز بنا لیے جس کے بعد ان کی مجموعی برتری 189 رنز تک پہنچ گئی ہے۔ فہد عثمان 36 اور خواجہ عبداللہ 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ یہ فیصلہ کن معرکہ جیتنے والی ٹیم آئندہ سیزن میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ میں شرکت کی اہل ہو جائے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603510

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں