اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے زیر اہتمام انتخابات 2024ءکی کوریج کے حوالے سے میڈیا کوآرڈینیشن اینڈ فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح ( کل) بدھ کو ہوگا۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
میڈیا فیسیلیٹیشن سینٹر خاص طور پر الیکشن 2024ءکی کوریج کرنے والے مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کی سہولت کے لئے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد صحافیوں کے لئے ایک چھت کے نیچے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی اور انتخابی عمل کے دوران قابل اعتماد معلومات اور لاجسٹک سپورٹ تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔