پریمیئر لیگ،مانچسٹرسٹی کی 16ویں فتح،آرسنل کو 1-3 سے ہرا کر پہلی پوزیشن بھی چھین لی

131
انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں اطالوی کلب انٹر میلان کو 0-1 سے شکست دی

لندن۔16فروری (اے پی پی):دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں آرسنل کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن بھی چھین لی۔ یہ مانچسٹر سٹی کی لیگ میں 16 ویں فتح ہے۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔کیون ڈی بروئن،جیک گریش اورایرلنگ ہالینڈ نے ایک ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ایمریٹس سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور آرسنل کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر سٹی کے کیون ڈی بروئن نے میچ کے 24 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی جسکو 42 منٹ میں ملنے والی پنالٹی کک پر آرسنل کے بکائیو ساکا نے ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، یوں پہلے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ1-1 گول سے برابر تھا ۔

دوسرے ہاف میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا اور جیک گریش نے 72 ویں اورایرلنگ ہالینڈ نے 82 ویں منٹ میں ایک ایک گول کر کے مقابلہ 1-3 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی لیگ میں 16 فتوحات ہوگئی ہیں اور اس نے آرسنل سے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی 51 پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر پہلے جبکہ آرسنل کی ٹیم 51 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 46 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔