پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی نے لیڈز یونائیٹڈکو 1-3 سے ہرا دیا

203
انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں اطالوی کلب انٹر میلان کو 0-1 سے شکست دی

لندن۔29دسمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے لیڈز یونائیٹڈ کو شکست دے دی، یہ دفاعی چیمپئن مانچسٹرکی لیگ میں 11ویں فتح ہے۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔

ایلنڈ روڈ، لیڈزمیں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی اور لیڈز یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میچ کے پہلے ہاف پردفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو لیڈ ز یونائیٹڈ کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی۔ مانچسٹر سٹی کی طرف سے پہلا گول روڈری نے 45 ویں منٹ میں سکور کیا۔

دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی کی طرف سے ایرلنگ ہالینڈ نے 51 اور 64 ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے دو گول سکور کر کے مقابلہ 0-3 کر دیا۔ میچ کے ختم ہونے سے 17 منٹ قبل 73 ویں منٹ میں لیڈز یونائیٹڈ کے پاسکل اسٹروئجک نے ایک گول کر کے مقابلہ 1-3 کر دیا جو میچ کے آخر تک برقرار رہا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی دفاعی چیمپئن مانچسٹرکی لیگ میں 11 فتوحات ہوگئی ہیں اور وہ 35 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔