نیویارک ۔ 09 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خطرات کی بدلتی ہوئی نوعیت نے امن مشنز کے روایتی انداز کو چیلنج کر کے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے پر خطر ماحول میں قیام امن کے لئے ان مشنز کا لائحہ عمل از سر نو مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی

مزید خبریں
نیویارک ۔ 09 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خطرات کی بدلتی ہوئی نوعیت نے امن مشنز کے روایتی انداز کو چیلنج کر کے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے پر خطر ماحول میں قیام امن کے لئے ان مشنز کا لائحہ عمل از سر نو مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ بعض جگہوں پر ماحول کے خطرات سے نمٹنا اقوام متحدہ کی امن فورس کی صلاحیتوں اور وسائل سے مطابقت نہیں رکھتا ایسے میں امن فورس کی کارکردگی توقعات کے مطابق سامنے نہ آنے پر ان کو تنقید کا نشانہ بنانا غیر مناسب ہے،انھوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امن مشنز کو درپیش خطرات کے حوالے سے ایک بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔








