23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںپسرور،غیر معیاری ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ،متعدد...

پسرور،غیر معیاری ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ،متعدد میڈیکل سٹورز کو سیل

- Advertisement -

سیالکوٹ۔13اگست (اے پی پی):ڈرگ انسپکٹر پسرور ابوبکر چیمہ نے غیر معیاری ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد میڈیکل سٹورز کو سیل اور عطائی ڈاکٹروں کو بھاری جرمانے عائد کر دیے۔ ڈرگ انسپکٹر نے اڈہ بڈیانہ اور پسرور بازار میں کارروائی کے دوران کہا کہ وہ عطائیت اور غیر معیاری ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے

اور ایسے افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی عطائی ڈاکٹر کو انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اور جو بھی ایسا کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر عوام نے انسپکٹر پسرور کی کار کردگی کو سراہا ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں