22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومزرعی خبریںپسرور،کاشتکاروں کو مارچ میں برسیم کی فصل پر جڑ اور تنے کے...

پسرور،کاشتکاروں کو مارچ میں برسیم کی فصل پر جڑ اور تنے کے گلاؤ کی بیماریوں کے حملےسے بچائو کے لئے تدارکی اقدامات کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 13 مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع پسرور ڈاکٹر سجاد حیدر نے کاشتکاروں کو مارچ کے دوران برسیم کی فصل پر جڑ اور تنے کے گلاؤ کی بیماریوں کے حملےسے بچائو کے لئے حفاظتی و تدارکی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مارچ کے دوران برسیم کی فصل پر جڑ اور تنے کے گلاؤ کی بیماریوں کے حملے کا خدشہ ہے لہذا کاشتکار تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے کاشتکاروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ برسیم ایک غذائیت سے بھرپورچارہ ہے جس کوربیع چاروں کا بادشاہ کہاجاتا ہے جبکہ برسیم کی فصل سے چار سے پانچ کٹائیاں حاصل ہوتی ہیں،جڑ اور تنے کے گلاؤکی بیماریاں برسیم کی پیداوارمیں کمی کا سبب بنتی ہیں اور یہ بیماریاں برسیم کی پیداوارمیں کمی کا سبب بنتی ہیں اوریہ بیماریاں وائٹ مولڈ پھپھوندے کے حملہ سے پیداہوتی ہیں جو زمین میں کالے دانوں کی شکل میں کئی سال تک زندہ رہتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ زیادہ نمی اور 10 سے 20ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پریہ پھپھوند تیزی سے پھیلتی ہے اوربرسیم کے گلاؤکی بیماری کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ موسمی حالات میں یہ بیماری فروری کے آخراور مارچ میں ٹکڑیوں کی شکل میں نمودار ہونا شروع ہوتی ہے جس سے متاثرہ پودے مرجھائے ہوئے نظرآتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571967

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں