پسرور،کرنٹ لگنے سے 22سالہ نوجوان جاں بحق

27

سیالکوٹ۔30جون (اے پی پی):سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں کرنٹ لگنے سے 22سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پسرورکے نواحی گاؤں پڑوپی ناگرہ میں یہ نا خوشگوار واقعہ پیش آیا جہاں 22 سالہ نوجوان مزدورپتھر کی رگڑائی کرتے ہوئے مشین سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعدنعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کر دیا ہے۔