پسرور، اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

96

سیالکوٹ۔26فروری (اے پی پی):پسرور میں اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج کی زیر نگرانی انکروچمنٹ عملہ نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں ٹمبر مارکیٹ پسرور روڈ پر ناجائزتجاوزات کو ہٹا کر روڈ کھلا کر دیا ہے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ہدایات کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا تاکہ عوام کو ٹریفک کے درپیش مسائل دور کیا جاسکے اور لوگوں کو ہدایت کی کہ اس جاری آپریشن میں عملہ کے ساتھ تعاون کریں۔