18.2 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومزرعی خبریںپسرور، مویشی پال حضرات کو موسم گرما میں مویشیوں کے چارے کےلئے...

پسرور، مویشی پال حضرات کو موسم گرما میں مویشیوں کے چارے کےلئے مکئی، سدا بہار، جوار،ماٹ گراس کی بروقت کاشت کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔27مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع پسرور ڈاکٹر سجاد حیدر نے مویشی پال حضرات کو موسم گرما میں مویشیوں کے چارے کےلئے مکئی، سدا بہار، جوار،ماٹ گراس کی بروقت کاشت کی ہدایت کی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع نے بتایاکہ موسم گرما میں عموماً سبز چارے کی قلت ہو جاتی ہے لہٰذا مویشی پال حضر ات، کاشتکاروں اور زمینداروں کو چارے کی کاشت بروقت مکمل کر لینی چاہیے،سبز چارے کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کےلئے زمین کی تیاری بھی اہمیت کی حامل ہے

- Advertisement -

لہٰذا کاشتکارزمین کو زرخیر بنانے کےلئے فی ایکڑ 15گڈے گوبر کی گلی سڑی کھاد استعمال کریں تاہم اگر گوبر کی کھاد دستیاب نہ ہو تو1ایکڑ رقبہ میں 3بوری ایس ایس پی اور آدھی بوری یوریا بوائی کے وقت جبکہ ایک بوری یوریا فی ایکڑ پہلی آبپاشی کے وقت ڈالی جا سکتی ہے اور فی ایکڑ مکئی کا بیج 40،سدا بہار کا 15،جوا ر کا 30کلو گرام اور مارٹ گراس کی قلمیں و جڑیں 11ہزار رکھنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

اس طرح جہاں سبز چاروں کی شاندار فصل حاصل ہو گی وہیں مویشی پال حضرات کو موسم گرما کے دوران سبز چاروں کی قلت کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا،ماٹ گراس کی جڑیں مارچ،قلمیں جولائی و اگست میں،مکئی کی کاشت مارچ سے ستمبر تک جبکہ جوار اور سدا بہار کی کاشت مارچ سے مئی تک مکمل کی جا سکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576670

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں