28.8 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومزرعی خبریںپسرور، کاشتکاروں کو گھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ...

پسرور، کاشتکاروں کو گھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کےلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔2جون (اے پی پی):فیلڈ آفیسر محکمہ زراعت توسیع پسرور چوہدری کامران باجوہ نے کاشتکاروں کو گھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کےلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پھل بنتے وقت گھیا کدو کی فصل کو انتہائی نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، موسم گرما کے دوران لال بھونڈی گھیا کدو کی فصل کے پتوں اوراس کے پھول پر حملہ آور ہو کر انہیں کھا جاتی ہے اور حملے کی شدت سے پھل سوکھ کر گرنا شروع ہو جاتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ لال بھونڈی تیار شدہ پھل میں سوراخ کر کے گھیا کدومیں داخل ہوجاتی ہے، جونہی فصل پر لال بھونڈی کاحملہ ظاہر ہو تو اس بیل کو اکھاڑکر زمین میں تلف کر دیں تاکہ مزید پھیلائو کا موجب نہ بن سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604225

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں