پسرور، کاشتکار آلو کی کاشت ماہ اکتوبر میں مکمل کر لیں،اے ڈی پسرور سجاد حیدر

195

سیالکوٹ۔4اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے آلو کی کاشت فوری شروع کر کے ماہ اکتوبر میں مکمل کر لیں تاکہ اس کی وقت مقررہ پر برداشت ممکن ہوسکے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع پسرور سجاد حیدر نے کاشتکاروں سے ملاقات کے دران کہا کہ آلو کی کاشت فی ایکڑ آمدنی اورغذائیت دوسری فصلوں سے زیادہ ہوتی ہے

آلو پاکستان کی ایک اہم فصل ہے کیونکہ آلو میں نشاستہ، وٹامن، معدنی نمکیات، لحمیات پائے جاتے ہیں اسلئے یہ ایک مکمل غذا بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اور مختلف انسانی غذاؤں پردباؤ میں کمی لانے کیلئے آلوکی کاشت ضروری ہے جسے ہر طرح کی زمین پر کاشت کیا جا سکتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں آلو کی 3فصلیں کاشت کی جاتی ہیں جن میں میدانی علاقوں میں اس کی 2فصلیں موسم بہاروموسم خزاں اورپہاڑی علاقوں میں ایک فصل موسم گرما میں کاشت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ آلوکی سفید اقسام میں ڈایامنٹ، سانتے، بادشاہ، سلیمی، میلوڈی اور سرخ اقسام میں ایسٹر یکس، کروڈا، برنا،سمپلی ریڈوغیرہ شامل ہے ۔