پسرور ، موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 2 افراد زخمی

84

سیالکوٹ۔2دسمبر (اے پی پی):تحصیل پسرور میں موٹر سائیکلوں میں تصادم سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔

ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور لاری اڈہ مین روڈ کے قریب تیز رفتار مو ٹر سائیکل سوار نے مخالف سمت سے آتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے 20سالہ ارسلان اور 30سالہ ذیشانزخمی ہو گئے ۔

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔