22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںپسرور میں انسداد پولیو مہم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو...

پسرور میں انسداد پولیو مہم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، ڈاکٹر طارق جاوید

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 30 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پسرور ڈاکٹر طارق جاوید کی زیرِ قیادت پولیو ڈراپ آؤٹ ٹریننگ مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں یکم فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم بارے بریفنگ دی گئی۔ اپنے آفس پسرور میں پولیو ورکرز کی پولیو ڈراپ آؤٹ ٹریننگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید طارق نے کہا ہے کہ یکم فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران تحصیل بھر میں پانچ سال تک کے تمام بچوں کو کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے تمام سپروائزرز کو ہدایت کی کہ سامان کی ترسیل کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں