پشاور۔ 16 ستمبر (اے پی پی):خیبر پختونخواکےضلع اورکزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ویلج کونسل چیئرمین عنایت الرحمن قتل جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے ۔
ڈی پی او نذیر خان کے مطابق واقعہ اپر اورکزئی کے علاقہ علاقہ غوڑ گڑھ میں پیش آیاجہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ویلج کونسل غوز گڑھ کے چیئرمین عنایت الرحمان کو قتل کردیا جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لیکرنعش اوردیگر زخمیوں کوڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کرادیا جبکہ واقعہ حوالےسے مقدمہ درج کرکےملزمان کی تلاش کے لئے علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔