پشاور،بجلی چوری کےخلاف ضلعی انتظامیہ مردان کی واپڈا حکام کےہمراہ مشترکہ کارروائی ،18ڈائریکٹ کنڈے ہٹائے گئے

164
PESCO
PESCO

پشاور۔ 26 جون (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ مردان کا واپڈا حکام کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری وکنڈہ مافیا کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر مردان کے دفتر سے جاری بیان کےمطابق اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حولہ حقدار کی واپڈا حکام اور پولیس کے ہمراہ تحصیل مردان میں بجلی چوری وکنڈا مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران 18 ڈائریکٹ کنکشن اتاردیئے گئےجبکہ غیر قانونی طورپر ڈائریکٹ کنڈہ کے ذریعے100 کے وی ٹرانسفارمرکو منقطع کر دیا گیا۔اس موقع پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا ہے۔