پشاور،حلیم گھر ہشتنگری برانچ میں لگنی والی آگ پرقابو پالیاگیا، ریسکیو1122

130
Rescue 1122

پشاور۔ 16 ستمبر (اے پی پی):پشاورمیں حلیم گھر ہشتنگری برانچ میں لگی آگ پر ریسکیو1122کی امدادی ٹیم نےقابو پالیاگیا۔

ترجمان ریسکیو1122پشاورکےمطابق اطلاع موصول ہوتے ہی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور پیشہ وارانہ طریقے سےآگ کو ایک جگہ تک محدود کر کے 30 منٹ کے اندر آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

فوری طورپر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی،آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔