پشاور،صوابی پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث اشتہاری گرفتارکرلیا

116

پشاور۔ 02 اگست (اے پی پی):صوابی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ سالوں سے دوہرے قتل میں مطلوب اشتہاری جواد کو گرفتار کرکےان کے قبضےسےاسلحہ کلاشنکوف برآمد کرلیا۔

ترجمان صوابی پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سرکل رزڑ محمد فیاض خان کے قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ پرمولی گوہر خان بمعہ پولیس ٹیم نے ملزم کی علاقے میں موجودگی کی مخبرکی خفہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل میں مطلوب اشتہاری جواد سکنہ شیوہ کو بامسلح کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیا گیا،مذکورہ ملزم نے 10اکتوبر 2019کو گھریلو ناچاقی پر اپنے سگہ بھائی آصف اور اسکی زوجہ مسماة(س) پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا تھا۔