پشاور،ضلعی انتظامیہ کا دلہ زاک روڈپر آپریشن،غیر قانونی سبزی منڈی قائم کرنے پر 41 افراد گرفتار

165

پشاور۔ 07 اگست (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاور نےبدھ کے روز دلہ زاک روڈ پر آپریشن کے دوران غیر قانونی منڈی قائم کرنے پر41 افراد گرفتارکرلیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اس منڈی میں سڑک پر سبزیاں فروخت کی جاتی تھیں جس سے ٹریفک جام ہو جاتی تھی اور عوام کو سخت تکلیف کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔