33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لانے...

پشاور،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لانے کیلئے کوئیک رسپانس فورس قائم کر دیا گیا

- Advertisement -

پشاور۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):کسٹم کلیکٹریٹ انفورسمنٹ پشاور نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لانے کے لیے الگ سے کوئیک رسپانس فورس قائم کر لیا ہے، جس کا بنیادی مقصد اطلاع پر نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانا اور مشکوک گاڑیوں پر نظر رکھنا ہے۔

اس کے علاوہ فورس تمام موبائل سکواڈ کے ساتھ معاونت کے لیے بھی ہمہ وقت دستیاب ہوگی۔ انفورسمنٹ پشاور نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ملک بھر میں غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔کسٹم حکام کے مطابق فورس کا انچارج ڈپٹی کلیکٹر ہیڈ کوارٹر ہوگا، 2 انسپکٹرز اور تقریبا 28 سپاہیوں پر مشتمل اہلکار بھی اس فورس کا حصہ ہوں گے،

- Advertisement -

فورس کی تمام تر توجہ ان غیر قانونی گاڑیوں پر مرکوز ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اب سوات کے راستے کرنل شیر خان انٹرچینج پر بھی ایک سکواڈ موجود رہے گا جو این سی پی گاڑیوں کی نگرانی کرے گا ،اس کے علاوہ مردان ایبٹ آباد اور نوشہرہ سمیت دوسرے اضلاع میں بھی کسٹم عملہ پہلے سے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ فورس 24 گھنٹے آپریشنل رہے گی اور جہاں ضروری سمجھا جائے گا وہاں پہ کارروائی ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=404474

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں