پشاور۔ 16 اگست (اے پی پی):پشاورورسک روڈ پیر بالا پر پولیس موبائل کےقریب ہونےوالے دھماکےکے نتیجےمیں 4رافراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس و ریسکیو1122پشاورکے مطابق ابتدائی اطلاعات کےمطابق زخمیوں میں 2پولیس اہلکاراور2راہگیرشامل ہیں ،ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئےانہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس کی بھاری نفری نےجائے وقوعہ کوگھیرے میں لیکر دھماکےحوالے سےتحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔